- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
تباہی کی داستانیں رقم کرتے سیلابی ریلوں کا سفر جاری، مزید ہزاروں لوگ بے گھر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، فوٹو: فائل
لاہور: دریائے چناب، جہلم اور راوی کے سیلابی ریلوں نے آزاد کشمیر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد حافظ آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ، خانکی اور قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ ، مرالہ پر پانی کی آمد 1لاکھ27 ہزار اور اخراج 1 لاکھ24 ہزار کیوسک جبکہ قادر آباد پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ26ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تریموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے تاہم کل یہاں سے 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا۔ اس کے علاوہ چنیوٹ برج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی پر پانی کی آمد 1لاکھ5ہزار اور اخراج 92ہزار 600 کیوسک، جسڑ پر پانی کا بہاؤ 30ہزار، شاہدرہ پر 85 ہزار اور راوی سائفن پر 86 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب کا سیلابی ریلہ بالائی پنجاب میں تباہیوں کی داستان رقم کرنے کے بعد تیزی سے جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے،حافظ آباد میں سیلابی پانی نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اس جانب جانے اور آنے والے افراد کو متبادل راستوں کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ چنیوٹ کی تحصیل چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں کے 100 سے زائد دیہات کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ 200 سے زائد دیہات سیلاب کے براہ راست خطرے کا شکار ہیں۔ حرسا شیخ کے قریب 30 سےزائد دیہات کو ڈوبنےسے بچانے کے لئے حفاظتی بند کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ جھنگ شہر کو بچانے کے لئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ملتان کے علاقے محمد پور بھوٹہ میں دریائے چناب کے کٹاؤ کے کناروں سے پانی باہر آنے سے قریبی باغات متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب متاثرین کے لئے 54 ریلیف اور 73 ہیلتھ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور طبی امداد دی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔