گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکال لی

ویب ڈیسک  پير 8 ستمبر 2014
نبیلہ بی بی کے پیٹ میں رسولی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی تھی  فوٹو: ایکسپریس

نبیلہ بی بی کے پیٹ میں رسولی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی تھی فوٹو: ایکسپریس

گوجرانوالہ: نواحی قصبے گکھڑ میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے ایک خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکال لی۔  

گوجرانوالہ کے نواحی قصبے گکھڑ کے محلہ صابری ٹاؤن کی رہائشی نبیلہ بی بی طویل عرصے سے پیٹ کے درد میں مبتلا تھی۔ ابتدا میں اس نے روایتی ٹوٹکوں کے ذریعے اس کا علاج کرنے کی کوشش کی، مرض میں افاقہ نہ ہونے پر اس نے مقامی نجی اسپتال کے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جہاں نبیلہ بی بی کو پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑی ہوتی جارہی ہے، ڈاکٹروں نے نیبلہ کو بتایا کہ رسولی کو نکالنا انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹروں کے کہنے پر نبیلہ اور اس کے اہل خانہ آپریشن پر راضی ہوئے اور ڈاکٹروں نے بذریعہ آپریشن نبیلہ بی بی کے پیٹ سے ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکالی، نبیلہ بی بی کے گھر والوں کے مطابق اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہےخود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔