عمائمہ ملک كی پہلی بھارتی فلم ”راجہ نٹورلال“ ناكامی سے دو چار

ویب ڈیسک  پير 8 ستمبر 2014
فلم ”راجہ نٹورلال“ سینما گھروں كے بجلی كے بل ادا كرنے جتنا بھی بزنس نہیں كرسكی۔  فوٹو؛فائل

فلم ”راجہ نٹورلال“ سینما گھروں كے بجلی كے بل ادا كرنے جتنا بھی بزنس نہیں كرسكی۔ فوٹو؛فائل

ممبئی: پاکستانی ماڈل و اداکارہ عمائمہ ملک اور بھارتی اداكار عمران ہاشمی كی فلم ”راجہ نٹورلال“ بری طرح ناكامی سے دوچار ہوگئی جس کے بعد اسے اكثر سینما گھروں میں نمائش كے لئے بند كر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ادکارہ عمائمہ ملک کی بالی ووڈ میں انٹری کوئی تہلکہ نہ مچاسکی، عمران ہاشمی کے ساتھ ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم ”راجہ نٹورلال“ باكس آفس پر دھوم مچانے میں مکمل طور پر ناکام رہی جب کہ سینماؤں میں سناٹے كا راج ہے۔ 28 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک صرف 27 کروڑ روپے کا ہی بزنس کرسکی ہے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ”راجہ نٹورلال“ سینما گھروں كے بجلی كے بل ادا كرنے جتنا بھی بزنس نہیں كرسكی اور فلم کا ٹوٹل بزنس 29 سے 30 کروڑ روپے ہی ہوگا۔ سینماؤں گھروں کے ساتھ ساتھ فلم تمام پلیكسیز میں بھی نمائش پذیر ہے لیكن وہاں بھی عوام كی توجہ حاصل كرنے میں ناكام رہی ہے جس كے باعث بیشتر سینما گھروں میں فلم کی نمائش بند کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔