قوم فسادی عناصر کو مسترد کرکے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے، صدر ممنون حسین

ویب ڈیسک  پير 8 ستمبر 2014
اختلافات کے حل کا پلیٹ فارم سڑکیں اور چوراہے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ایوان ہوتے ہیں، صدر
ممنون حسین، فوٹو: فائل

اختلافات کے حل کا پلیٹ فارم سڑکیں اور چوراہے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ایوان ہوتے ہیں، صدر ممنون حسین، فوٹو: فائل

کراچی: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اختلافات کے حل کا پلیٹ فارم سڑکیں اور چوراہے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ایوان ہوتے ہیں اور توقع ہے کہ آئین اور جمہوری روایات سے باہر نکل کر باتیں کرنے والے قومی دھارے میں واپس آئیں گے۔

کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہوجائے جبکہ قوم فسادی عناصر کو مسترد کرکے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ خوشحالی کے دروازے کھل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد انتشار نہیں بلکہ قوم کے اعتماد کو بحال کرنا ہے خوشی ہے کہ اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا گیا اور توقع ہے کہ سیاسی بحران کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اختلافات کے حل کا پلیٹ فارم سڑکیں اور چوراہے نہیں بلکہ پارلیمٹ کے ایوان ہوتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ آئین اور جمہوری روایات سے باہر نکل کر باتیں کرنے والے قومی دھارے میں واپس آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔