بالی ووڈ میں سلمان اور جیکولین کی دوستی کے پھر چرچے

نیٹ نیوز  منگل 9 ستمبر 2014
دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں، اب بات کو اسٹار سے آگے بڑھ گئی ہے، ذرائع فوٹو : اے ایف پی

دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں، اب بات کو اسٹار سے آگے بڑھ گئی ہے، ذرائع فوٹو : اے ایف پی

ممبئی: بالی ووڈ ٹاؤن میں دبنگ خان اداکار سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی دوستی کی خبریں ایک بار پھر عام ہو رہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان کا فلم ’’کک ‘‘ میں جیکولین نے جب سے بوسہ لیا ہے تب سے ان میں دوستی بڑھ گئی ہے اور ان دنوں پھر وہ ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں اور اب انھیں ایک جوڑے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے اپنے ایک دوست کو گھر تک ڈراپ کرنے کا کہا‘ یہ رات کے پچھلے پہر قریباً 3 بجے کا وقت تھا اور اس دوست کو اس وقت حیرانی ہوئی جب سلمان خان اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ساتھ لیے آئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’کک ‘‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور جیکولین کو بھی ایسے ہی ایک ساتھ دیکھا گیا‘ پھر فلم کی پروموشن کے دوران دونوں ایک دوسرے سے بہت گھل مل گئے تھے اور اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک کو اسٹار سے اب زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔