ہالی وڈ کی ٹاپ چھ اداکارائیں جو اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے فلم انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں

باسم جاوید  منگل 9 ستمبر 2014
مائیلا کیونس، جنیفر لارنس، ایما اسٹون، اسکارلٹ جانسن، انجلینا جولی اور امبر ہیرڈ حسن کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے بھی ممتاز ہیں۔  فوٹو: فائل

مائیلا کیونس، جنیفر لارنس، ایما اسٹون، اسکارلٹ جانسن، انجلینا جولی اور امبر ہیرڈ حسن کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے بھی ممتاز ہیں۔ فوٹو: فائل

نسوانی حسن شوبز کی دنیا کا اہم حصہ ہے لیکن یہاں ہالی وڈ کی جن اداکاراؤں کا ذکر کررہے ہیں وہ نہ صرف اپنے حسن کے باعث معروف ہیں بلکہ ا پنی فنکارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے بھی ممتاز ہیں۔

مائیلا کیونس اداکاری کے ذریعے خود کو ایک بہترین اداکارہ ثابت کرچکی ہیں۔ ان کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری وساری ہے۔ پچھلے سال ان کی دو فلمیں ’’بلڈ ٹائیز‘‘ اور ’’تھرڈ پرسن‘‘ ریلیز ہوئیں۔ ہالی وڈ کی سٹار اداکاراؤں میں دوسرا نمبر جنیفر لارنس کا ہے جن کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آتے ہی چھا گئی۔ 2008ء کے بعد متعدد اے کلاس فلموں میں کام کرنے والی یہ اداکارہ اب تک ایک اکیڈمی ایوارڈ، ایک گولڈن گلوب ایوارڈ ، ایک اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اور دو کرٹکس چوائس ایوارڈز جیت چکی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ تمام ایوارڈز اے کلاس اداکاروں کو دئیے جاتے ہیں۔

جنیفر کو آسکر ایوارڈ فلم سلور لائننگ پلے بک پر ملا۔انہوں نے ’’ونٹر بون ‘‘ اور ’’دی برننگ پلین ‘‘ جیسی فلمیں بھی کیں جس میں اس کی کردارنگاری نے دیکھنے والوں کے ساتھ ہالی وڈ کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر کو بھی متوجہ کیا ۔ اداکارہ کی وجہ شہرت ایکشن فلمیں ہیں اور وہ اب تک متعدد کامیاب ایکشن فلموں ’’ ایکس مین فرسٹ کلاس‘‘ ، ’’دی ایکس مین ‘‘ اور ’’دی ہنگر گیم ‘‘ شامل ہیں ۔گزشتہ برس انہوں نے ہنگر گیمز کیچنگ فائر اور امریکن ہسل میںبھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اس وقت بھی ’’ایکس مین ‘‘ اور ’’دی ہنگر گیمز‘‘ کے بننے والے تمام سیکوئلز میں کام کر رہی ہیں۔

فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ جینفر لارنس لمبی ریس کے گھوڑے کی طرح ابھی متعدد ایوارڈ حاصل کریں گی کیونکہ ان کی عمر ابھی محض 24 سال ہے اور ان کے سامنے زندگی کی ایک طویل اننگز باقی ہے ۔ سپرسٹار ہیروئنز کی فہرست میں تیسرا نام ایما اسٹون کا ہے جو مختصر وقت میں ہی ایک سٹار کا درجہ پاچکی ہیں۔ انہوں نے فلمی دنیا میں پہلا قدم 2008ء میں کامیڈی فلم ’’سپر بیڈ‘‘ کے ذریعے رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے متواتر کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ ان فلموں میں ’’دی ایمیزنگ اسپائیڈر مین‘‘ ، ’’کریزی اسٹوپڈلو‘‘ اور ’’ایزی اے ‘‘ شامل ہیں۔ گذشتہ برس ان کی فلم ’’گینگسٹر اسکواڈ‘‘ باکس آفس پر سپرہٹ رہ چکی ہے۔

سال رواں میں ’’دی امیزنگ سپائیڈر مین ٹو‘‘، ’’برڈ مین ‘‘ اور ’’ میجک ان دی مون لائٹ ‘‘ ریلیز ہوئی ہیں۔ ا مریکی اداکارہ ، ماڈل اور سنگر اسکارلٹ جانسن نے بطور چائلڈ سٹار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس وقت وہ بولی وڈ کا قیمتی اثاثہ سمجھی جاتی ہیں۔ کئی ہٹ فلموں اور اپنے بولڈ کرداروں کے باعث شہرت رکھنے والی یہ حسین اداکارہ پردہ اسکرین پر خود کو مختلف انداز میں پیش کرنے میں مہارت رکھتی ہیں ۔ ’’آئرن مین ٹو‘‘، ’’ہچکاک‘‘، ’’اور ’’دی ایونجرز‘‘ ان کی کئی ہٹ فلموں میں سے چند ایک ہیں ۔ پچھلے سال ’’ڈون جون ‘‘ ، ’’ انڈر دی سکن‘‘ ، ’’ہیئر‘‘ ریلیز ہوئیں جبکہ سال رواں میں ’’کیپٹن امریکہ ونٹر سولجر‘‘ اور ’’لوسی ‘‘ جیسی فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں۔

سپر سٹار اداکاراؤں کی فہرست میں پانچواں نمبر مقبول اداکارہ انجلینا جولی کا آتا ہے جن کو ایک سدا بہار اداکارہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا ۔ انجلینا کی سٹار پاور کبھی بھی ان کو لوگوں کے ذہنوں اور میڈیا کی ہیڈ لائنز سے باہر نہیں کرپائی ۔ رواں سال ان کی ایکشن تھرلر فلم ”Maleficent” ریلیز ہوئی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے ۔ انجلینا جولی ایمی ، گولڈن گلوب اور اکیڈمی ایوارڈ سمیت تمام ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں ۔اداکارہ کے کریڈٹ پر ’’ٹومب رائڈر‘‘،’’وانٹنڈ‘‘، ’’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘‘، ’’سالٹ‘‘، ’’جیا‘‘، ’’ الیگزینڈر‘‘ جیسی فلمیں ہیں۔

اداکاری کے علاوہ بطور ڈائریکٹر ’’ان دن لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘‘ جیسی کامیاب فلم بھی بنا چکی ہیں۔ امبرہیرڈ اس فہرست میں چھٹا نمبر حسین وجمیل اداکارہ امبر ہیرڈ کا آتا ہے جو کئی سپرہٹ فلموں مثلا ’’ ڈرائیواینگری‘‘، ’’دی رم ڈائری‘‘، ’’ دی وارڈ‘‘ اور ’’دی سٹیپ فادر‘‘ میں کام کرچکی ہیں ۔ امبر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی اگلی سپرسٹار ہے کیونکہ ان کی اداکاری میں ایک بے ساختگی ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے ، وہ خود بھی پرامید ہے کہ جلد ہی دنیائے فلم کا سب سے بڑا ایوارڈآسکر ایوارڈ حاصل کرکے اپنی بڑی شناخت بنائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔