73 سالہ سرجن کا 40 کلو میٹر طویل انگلش چینل عبور کرنیکا ریکارڈ

نیٹ نیوز  منگل 9 ستمبر 2014
جنوبی افریقہ کے سرجن نے پہلی بار 1994 میں سمندری گزر گاہ انگلش چینل کے 40 کلومیٹر کے فاصلے کو تیر کر عبور کیا تھا۔  فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے سرجن نے پہلی بار 1994 میں سمندری گزر گاہ انگلش چینل کے 40 کلومیٹر کے فاصلے کو تیر کر عبور کیا تھا۔ فوٹو : فائل

لندن:  جس عمر میں عام طور پر لوگ معذور ہونے لگتے ہیں اس عمر میں جنوبی افریقہ کے ایک ڈاکٹر نے سمندری گزر گاہ انگلش چینل کو تیر کر پار کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے 73 سالہ ہارٹ سرجن اوٹو تھاننگ نے سب سے زیادہ عمر میں انگلش چینل پار کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ انھوں نے پہلی بار 1994ء میں برطانیہ سے فرانس کے درمیان سمندری گزر گاہ انگلش چینل کے 40 کلومیٹر کے فاصلے کو تیر کر عبور کیا تھا۔ تھاننگ نے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ اگر معمر افراد اپنی صحت کی بہتر دیکھ بھال کریں تو وہ بھی اس طرح کے کارنامے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے آسٹریلوی تیراک سائرل بالڈوک کا ایک ماہ قبل ہی قائم کردہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ بالڈوک نے ایک ماہ ماہ قبل اپنے 71 ویں سالگرہ سے تین ماہ پہلے انگلش چینل عبور کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ تھاننگ کا کہنا تھا کہ پانی کا درجہ حرارت تیرنے میں ایک بڑا مسئلہ نظر آرہا تھا اور شروع میں ان کے پاؤں میں سکڑن آ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔