کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 9 ستمبر 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری میں چیل چوک کے قریب مسلح ملزمان ایک گھر کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں کمسن بچہ اور اس کا باپ شامل ہیں۔ باپ کی شناخت زبیر اور کمسن بیٹے کی شناخت دوئف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

گلشن اقبال کے علاقے میں یونیورسٹی روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زندگی سے محروم کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔