قومی اورعالمی کرکٹرز ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل کی واپسی کیلئے پرامید

ویب ڈیسک  منگل 9 ستمبر 2014
پاکستانی اسپینر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی پر عالمی اور قومی کرکٹزز نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستانی اسپینر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی پر عالمی اور قومی کرکٹزز نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستانی آف بریک اسپنر اور دوسرا کے ماہر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جابنب سے پابندی نے جہاں پاکستانی شائقین پر سکتہ طاری کردیا وہیں عالمی کرکٹرز نے بھی اس خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سعید اجمل جلد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ قومی اور عالمی کرکٹرز کے ٹویٹ پر کہ وہ  سعید اجمل پر لگی پابندی پرکس طرح کے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسرا کے تخلیق کار ثقلین مشتاق نے سعیداجمل پر پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اجمل کی بھرپور مدد کریں گے تاکہ دوبارہ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو۔

پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امید ہے سعید اجمل اپنے بولنگ ایکشن تبدیل کر کے دھماکا خیز واپسی کر سکتے ہیں،پوری ٹیم ان کے ساتھ ہے کیونکہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیوڈ واٹمو نے کہا کہ اس خبر سے انہیں دکھ پہنچا، امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرکے 2015 کے ورلڈ کپ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم عصر کرکٹرز کو مشکل وقت میں دیکھنا کبھی اچھا نہیں لگتا امید کرتا ہوں کہ وہ جلد واپس آئیں گے۔

سابق مایہ ناز آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز کا کہنا تھاکہ دوسرا ااور ریورس سوئنگ کسی بھی بولر کی شاندار صلاحتیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔