شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 10 ستمبر 2014
گزشتہ روز دتہ خیل میں جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے  فوٹو: فائل

گزشتہ روز دتہ خیل میں جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے فوٹو: فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان  کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 65 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے شمال مغربی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں بھی جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ شدت پسندوں کے  2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ آج مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 65 ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دتہ خیل میں بھی کلئیرنس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔