- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
عوام کو ہلاک کرنے کا سبب بننے والے جاگیردارعذاب الہٰی سے نہیں بچ سکیں گے، الطاف حسین
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اپنی زمینوں کو بچانے کے لئے عوام کو ہلاک کرنے کا سبب بننے والے جاگیردار اور وڈیرے عذاب الہٰی سے نہیں بچ سکیں گے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کے ہنرمند، محنتی اور جفاکش لوگوں کی بڑی تعداد بارش اور سیلاب کی نذر ہوکر موت کی آغوش میں جارہی ہے، اس پر ان سمیت درمند دل رکھنے والے کروڑوں عوام شدید رنج وغم میں مبتلا ہیں۔ ایک جانب پاکستان کی مسلح افواج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ملک کی تاریخ کی اہم جنگ لڑرہی ہے اور دوسری جانب یہی افسران اور جوان انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس پر وہ انہیں خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ جو جاگیردار اور وڈیرے اپنی زمینوں کو بچانے کے لئے پشتوں کا رخ موڑ کر یا شگاف ڈال کر پورے ملک کے مظلوموں اور محروم عوام کو ہلاک کرنے کا سبب بن رہے ہیں، وقت آنے پر بڑے سے بڑا ظالم بھی عذاب الہٰی سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے پنجاب کے تمام ضلعی اور تحصیلوں کے ذمہ داروں اور کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں طبی اور امدادی کیمپ لگا کر بارش اور سیلاب متاثرین کی آگے بڑھ کر ہر ممکن خدمت کریں اور تعاون کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔