انسان میں مصنوعی دل لگانے کا دوسرا کامیاب تجربہ

نیٹ نیوز  جمعرات 11 ستمبر 2014
نئی ایجاد سے ایسے لوگوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے جو یا تو عمر رسیدہ ہیں یا جن کو دل کی تبدیلی کے لیے عطیہ کار دستیاب نہیں ہوتا۔  فوٹو : فائل

نئی ایجاد سے ایسے لوگوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے جو یا تو عمر رسیدہ ہیں یا جن کو دل کی تبدیلی کے لیے عطیہ کار دستیاب نہیں ہوتا۔ فوٹو : فائل

پیرس: ایک فرانسیسی کمپنی نے انسانون میں مصنوعی دل لگانے کا دوسرا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق ان کا ادارہ بنیادی طور پر جدید طبی آلات کا کاروبار کرتا ہے تاہم اس کے تیار کردہ مصنوعی دل سے اب ایک اور شخص کامیابی کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

نئی ایجاد سے ایسے لوگوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے جو یا تو عمر رسیدہ ہیں یا جن کو دل کی تبدیلی کے لیے عطیہ کار دستیاب نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہماری کمپنی دو افراد میں مصنوعی دل کی تنصیب کا عمل کامیابی سے مکمل کرچکی ہے جب کہ مزید دو افراد میں یہ عمل جلد ہی دہرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔