انگوٹھوں کے تصدیقی عمل میں10 سال لگ جائیں گے، نادرا

آئی این پی  جمعرات 11 ستمبر 2014
ایک حلقے کیلیے 15دن درکار، تصدیق کیلیے نادرا کو7مراحل سے گزرنا ہوگا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

ایک حلقے کیلیے 15دن درکار، تصدیق کیلیے نادرا کو7مراحل سے گزرنا ہوگا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ ملک بھرکے حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کاعمل مکمل کرنے کے لئے 10سال درکار ہیں۔

بدھ کو نادرا ذرائع کے مطابق اگرایک حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع کیاجائے تو وہ 15 دن میں مکمل ہو گا جب کہ ملک بھر میں تصدیق کے لئے 10سال لگ جائیں گے۔ انگوٹھوں کی تصدیق کےلئے نادرا کو 7 مراحل سے گزرنا ہوگا جس میں سب سے پہلے ڈی جی ٹائزیشن کی جاتی ہے اور پھر تصدیق کا عمل آگے بڑھتا ہے جب کہ ایک بار رپورٹ آنے کے بعد یہ عمل دو سے 3 مرتبہ دہرایا جاتاہے اورآخری مرحلے میں دستاویزی رپورٹ تیارکی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔