- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
ہوشیار! ہیکرز نے 50 لاکھ کے قریب جی میل پاس ورڈز چوری کرلئے

آئی ڈیز اور پاس ورڈز ہمارے سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے چوری نہیں ہوئے، گوگل۔ فوٹو؛ فائل
نئی دلی: روسی ہیکرز نے 50 لاکھ کے قریب جی میل آئی ڈیز اور پاس ورڈز چوری کر لئے جو کہ ڈرائیو، پلس، یوٹیوب اور میپس وغیرہ کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ہیکرز نے تقریبا 49 لاکہ 30 ہزار جی میل آئی ڈیز اور پاس ورڈز چوری کر لئے ہیں اور یہ تمام پاس ورڈز جی میل کے علاوہ، ڈرائیو، پلس، یو ٹیوب اور میپس کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ہیکرز نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی انٹر نیٹ پر جاری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ ہیک کئے گئے پاس ورڈز میں سے 60 فیصد پاس ورڈز اب بھی ایکٹو ہیں۔ دوسری جانب گوگل کا کہنا ہے کہ چوری کئے گئے پاس ورڈز میں سے صرف 2 فیصد ایکٹو ہیں اور ہمارے خود کار اینٹی ہائی جیکنگ سسٹم نے پاس ورڈ چوری کرنے کی بہت سی کوششوں کو روکا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ آئی ڈیز اور پاس ورڈز ہمارے سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے چوری نہیں ہوئے بلکہ اکثر ایسی اہم چیزیں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں۔ اگر آپ ایک جیسی یوزر آئی ڈیز اور پاس ورڈز کو مخلتف ویب سائٹس پر استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے ایک ویب سائٹ ہیک ہو جاتی ہے تو اس اکاؤنٹ کے ذریعے سے دوسری ویب سائٹ پر بھی با آسانی لوگن ہوسکتا ہے جب کہ کچھ ہیکرز آئی ڈیز اور پاس ورڈز ہیک کرنے کے لئے دوسرے طریقے بھی استعمال کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔