کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ سے 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 ستمبر 2014
 سی این جی کی اضافی بندش کا فیصلہ سندھ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں تکنیکی خراب کے باعث کیا گیا،
فوٹو: فائل

سی این جی کی اضافی بندش کا فیصلہ سندھ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں تکنیکی خراب کے باعث کیا گیا، فوٹو: فائل

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ میں دو دن کی سی این جی کی بندش کے بعد حکام کی جانب سے سی این جی کی ایک دن اضافی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی اور صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی ہفتہ کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی کی اضافی بندش کا فیصلہ سندھ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں تکنیکی خراب کے باعث کیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے مستقبل میں اس بندش کا بھی حتمی طور پر فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو سی این جی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔