کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 29 ہزار کی حد عبور کرگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 ستمبر 2014
کئی روز بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی.  فوٹو: پی پی آئی/فائل

کئی روز بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی. فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے باعث کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 29 ہزار 800 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آعاز پر مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی اور ابتدائی سیشن میں انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم بعد میں تیزی 191 پوائنٹس تک جا پہنچی۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 29 ہزار 883 پوائنٹس تک جا پہنچا اور اس طرح کئی روز بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔