پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 70 میں سے 9 افراد شناخت

آئی این پی  جمعـء 12 ستمبر 2014
چند روز قبل آزادی اور انقلاب مارچ کے کارکنوں نے پاکستان ٹیلیویژن پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

چند روز قبل آزادی اور انقلاب مارچ کے کارکنوں نے پاکستان ٹیلیویژن پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 70 افراد کی تصویریں حاصل کر لیں جب کہ نادرا نے 9 افراد کی شناخت کر لی ہے۔

پولیس نے پاکستان ٹیلیویژن پر حملہ کرنے والے 70 افراد کی تصویریں حاصل کر کے نادرا کو دیں، جن میں سے 9 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، مزید افراد کی شناخت کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے اختتام کے بعد شناخت ہونے والے افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آزادی اور انقلاب مارچ کے کارکنوں نے پاکستان ٹیلیویژن پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی، لیکن عمران خان اور طاہرالقادری نے اس وقت تردید کی تھی کہ حملہ کرنے والے ہمارے کارکن نہیں بلکہ حکومت کے اپنے لوگ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔