قومی اسکواش اسٹار ماریہ طور کا پشاور میں اسپتال بنانے کا اعلان

ذوالفقار بیگ  جمعـء 12 ستمبر 2014
فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔ فوٹو : فائل

فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: قومی اسکواش اسٹارماریہ طور پکئے نے پشاورمیں جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون اسکواش اسٹارماریہ طور نے پشاورمیں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طور نے کہا کہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ  ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے۔ فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔