کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 ستمبر 2014
طیارےکےسامنےاچانک پاک فضائیہ کے2لڑاکا طیارے آگئے تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا   فوٹو: فائل

طیارےکےسامنےاچانک پاک فضائیہ کے2لڑاکا طیارے آگئے تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 368 حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے سامنے اچانک پاک فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے آگئے تاہم طیارے کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔