کراچی کے علاقے سرجانی میں موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 12 ستمبر 2014
بارودی مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا تھا، پولیس، فوٹو:ایکسپریس نیوز

بارودی مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا تھا، پولیس، فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی: پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں موجود موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تخریب کاری کے لیے کھڑی کی گئی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق موٹرسائیکل سڑک پر اسٹارٹ کرکے کھڑی کی گئی تھی جس میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جبکہ بارودی مواد ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جسے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کو شہر میں تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا تاہم کامیاب کارروائی کرکے شہرکو ناخوشگوار واقعے سے بچالیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔