- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں گاڑی پر فائرنگ، چار کسٹم اہلکار اور ایک بچی جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
بھارت کے شناختی کارڈ ڈپارٹمنٹ کا انوکھا کارنامہ
نئی دلی: بھارت کے سرکاری دفاتر اکثر وبیشتر اپنی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے ایسے کارنامے انجام دیتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا اور ایسا ہی ایک کارنامہ بھارتی شناختی کارڈ آفس نے انجام دیا جب انہوں نے اپنے ہی بھگوان ’’ہنومان‘‘ کے نام شناختی کارڈ جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شناختی کارڈ حکام نے ایک ایسا کارڈ جاری کیا ہے جس پر ہنومان کی تصویر لگی ہوئی ہے اور تصویر میں ہنومان کو سونے اور ہیرے کے زیورات اورتاج پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب پوسٹ مین کارڈ لے کر دیئے گئے پتے کی تلاش میں نکلا اور بے چارہ کئی گھنٹے تلاش کے بعد بھی ہنومان کا گھر تلاش نہ کرسکا اوراسے احساس ہوا کہ کسی نے دھوکے سے یہ کارڈ تیار کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس نے اسے اسکین کیا اور ہنومان کی فنگرپرنٹس لیے۔
کارڈ پر ہنومان کو پاوان جیس کا بیٹا ظاہر کیا گیا جب کہ کارڈ پر موبائل نمبر اور بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے کا پتہ درج ہے، کارڈ کو بنگلور میں ’’یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا‘‘ کے حوالے کردیا گیا ہے جو اس کیس کی تحقیقات کرے گا، یونیک شناختی کارڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جو بھی اس حرکت میں ملوث پایا گیا اس کی نشاندہی کرکے اسے سخت سزا دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔