- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
وقار یونس کو بھی بالآخر سعید اجمل کی یاد آگئی
لاہور: آسٹریلیا کی یاترا میں مصروف وقار یونس کو بھی بالآخر سعید اجمل کی یاد آگئی، ہیڈکوچ ورلڈ کپ سے قبل غلط موقع پر پابندی کو دھچکا قرار دیتے ہوئے متبادل کی تلاش کیلیے فکر مند ہوگئے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ بیشتر ملکی بولرز اسٹار آف اسپنر کا ہی انداز اپناتے ہیں،انکے مسائل دور کرنے کیلیے بھی وقت درکار ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ہی وقار یونس اپنے اہل خانہ سے ملنے آسٹریلیا سدھار گئے تھے، سعید اجمل پر پابندی کی خبر عالمی کرکٹ پر بجلی بن کر گری، ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے ردعمل بھی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا، اس دوران ہیڈ کوچ منظر عام سے غائب رہے، گذشتہ روز بالآخر انہوں نے بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ آف اسپنر پر پابندی ایک دھچکا ہے۔
بدقسمتی سے فیصلہ غلط وقت پر سامنے آیا،ورلڈ کپ کی تیاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں جلد از جلد متبادل تلاش کرنا ہوگا، پوری امید ہے کہ سعید اجمل کلیئر ہوکر دوبارہ ایکشن میں نظر آئینگے۔
ذرائع کے مطابق آف اسپنر کا خلا پُر کرنے کیلیے بھی زیادہ آپشنز موجود نہیں ہیں، زیر غور لائے جانے والے کئی بولرز کے ایکشن شکوک کی زد میں آچکے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کرنے کیلیے وقت درکار ہوگا، انھوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں وسیم اکرم اور وقار یونس نوجوانوں کے آئیڈیل تھے، موجودہ دور کے بولرز کیلیے سعید اجمل رول ماڈل ہیں، بیشتر ان کا ہی انداز اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوانوں کے بولنگ ایکشن کو اعتراضات کی زد میں آنے سے بچانے کیلیے اقدامات کرنے ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔