- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین شاہ شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
مصباح الحق نے پاکستانی ون ڈے کرکٹ کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں، شعیب اختر
منفی اپروچ کے حامل کپتان دیگر بیٹسمینوں پر بھی دباؤ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں،شعیب اختر فوٹو: فائل
لاہور: شعیب اختر نے مصباح الحق پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان نے پاکستانی ون ڈے کرکٹ کی بنیادیں کھوکھلی کردیں اوعر 40 گیندوں پر 10 رنز بنانے والا بیٹسمین دوسروں کے لئے مثال نہیں بن سکتا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے قومی ٹیم کی سری لنکا میں ناقص پرفارمنس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ مر رہی ہے، ماضی کے برعکس عالمی معیار کا نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ غیرملکی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی تکنیک اور حکمت عملی سمجھ سے بالا تر ہے، منفی اپروچ کے حامل کپتان دیگر بیٹسمینوں پر بھی دباؤ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں، سنگلز لینے کی مہارت میں کمی کے نتیجے میں ہدف کا تعاقب مشکل سے مشکل تر ہوتا جاتا ہے، کپتان خود ہی حکمت عملی کو اپنانے سے گریز کرے تو دوسروں کیلیے مثال کیسے بن سکتا ہے، منفی سوچ کو تبدیل کیے بغیر بیٹنگ میں مسائل کا کوئی حل نہیں نکل سکے گا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پلیئنگ الیون کے انتخاب میں بھی مصباح الحق کی رائے خاص اہمیت رکھتی ہے، اس معاملے میں غلط فیصلوں پر بھی ان کو ہی قصور وار ٹھہرایا جانا چاہیے، کوچنگ اسٹاف بھی اپنے کردار سے انصاف کرتا نظر نہیں آتا لیکن سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا انداز ہے جو کسی طور پر دیگر کھلاڑیوں کیلیے قابل تقیلد نہیں، انہوں رنے کہا کہ سینئر کھلاڑی ہی 40 گیندوں پر 10 رنز بناکر نوجوانوں کیلیے پریشانی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں، محدود اوورز کی کرکٹ اس طرح نہیں کھیلی جاسکتی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی مہم انتہائی کمزور دکھائی دیتی ہے، سعید اجمل کی شمولیت کا امکان نظر نہیں آتا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں فرسودہ دفاعی حکمت عملی کا خیال دل سے جھٹک کرنیا پلان تشکیل دینا ہوگا، سعید اجمل کی غیر موجودگی میں بولنگ کا سالار محمد عرفان کو بننا ہوگا، تاہم موجودہ حالات میں قیادت اور قوت کو دیکھا جائے تو گرین شرٹس سے بڑی توقعات وابستہ نہیں کی جاسکتیں، اگلے کپتان کی گرومنگ کے حوالے سے سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ تذبذب اور حسد کے ماحول میں نئے پودوں کی آبیاری نہیں ہوتی، مجھے تو خدشہ ہے کہ پاکستان کرکٹ اس مسائل میں الجھ کر زمبابوے اور بنگلہ دیش کی سطح پر نہ آجائے۔ انھوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلیے پی سی بی کے کوچز کو کمروں سے باہر نکل کر میدانوں کا رخ کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔