سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ابتدائی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی

خبر ایجنسیاں  اتوار 14 ستمبر 2014
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مدعی اور گواہان اسلام آباد دھرنے میں ہیں جس کے باعث تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکیں۔ رپورٹ  فوٹو: فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مدعی اور گواہان اسلام آباد دھرنے میں ہیں جس کے باعث تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکیں۔ رپورٹ فوٹو: فائل

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں14افراد کی ہلاکت کی ابتدائی عبوری رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل نذیر احمد کو پیش کردی گئی۔

ہفتے کے روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیشرفت کی رپورٹ انسپکٹر رشید احمد نے پیش کی، رپورٹ میں عدالت کوآگاہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد کی ہلاکت کیس کے مدعی اور گواہان اسلام آباد دھرنے میں ہیں جس کے باعث تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکیں۔اس کے علاوہ اب تک جائے وقوع کا معائنہ بھی نہیں کیا گیا اورگواہ بھی نہیں مل سکے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل نے رپورٹ پر پڑتال کے بعد اعتراض لگا تے ہوئے کہا کہ فوٹیج میں موجود لوگوں کوگرفتارکیوں نہیں کیا گیا اورکیس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردارگلو بٹ کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔