- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 600 افراد اڈیالہ جیل سے رہا
اسلام آباد: ہائی کورٹ کے حکم پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 600 افراد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو فوری رہا کیا جائے، اس کے علاوہ عدالت عالیہ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کے فیصلے پر حکومت سے 17 ستمبر تک جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
عدالتی حکم کے بعد اڈیالہ جیل سے 600 سے زائد افراد کو رہا کردیا گیا ہے، رہا کئے جانے والے افراد میں ڈی جے بٹ سمیت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے 100 کارکنوں کو مبینہ طور پر ریاستی اداروں اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ایڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔