اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 600 افراد اڈیالہ جیل سے رہا

ویب ڈیسک  اتوار 14 ستمبر 2014
گرفتار افراد میں پی ٹی آئی پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن عدیل عباس کے علاوہ عارف بٹ عرف ڈی جے بٹ بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

گرفتار افراد میں پی ٹی آئی پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن عدیل عباس کے علاوہ عارف بٹ عرف ڈی جے بٹ بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے حکم پر  دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 600 افراد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو فوری رہا کیا جائے، اس کے علاوہ عدالت عالیہ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کے فیصلے پر حکومت سے 17 ستمبر تک جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

عدالتی حکم کے بعد اڈیالہ جیل سے 600 سے زائد افراد کو رہا کردیا گیا ہے، رہا کئے جانے والے افراد میں ڈی جے بٹ سمیت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے 100 کارکنوں کو مبینہ طور پر ریاستی اداروں اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے اور  دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ایڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔