ایکسپریس میڈیا کے تعاون سے جاری محفل موسیقی اختتام پذیر

شوبز رپورٹر  پير 15 ستمبر 2014
اس طرح کی محفلیں کم ہوتی ہیں، لوگ سازوں کو سننا چاہتے ہیں، ستار نواز ساجد حسین۔ فوٹو: ایکسپریس

اس طرح کی محفلیں کم ہوتی ہیں، لوگ سازوں کو سننا چاہتے ہیں، ستار نواز ساجد حسین۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: طرز گروپ اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے جاری میوزیکل پروگرام اختتام پذیرہوگیا، تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

3 روز تک آرٹس کونسل کراچی میں جاری محفل موسیقی میں استاد اسماعیل (وائلن) ساجد حسین (ستار) یوسف کیرائی (طبلا) آصف امام (کی بورڈ) خورشید خاں (طبلا) جبکہ دیگر فنکاروں میں حسین دوساعاشق علی شہروز حسن، زوہیب حسن ، اطہر حسین، کشوراللہ دتہ نے اپنے فن سے شرکاکے دل جیت لیے، رات گئے تک آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں محفل موسیقی نے سماع باندھ دیا اور شہریوں کی بڑی تعدادنے پروگرام میں شرکت کرکے لطف اٹھایا۔

موسیقی کی محفل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ستار نواز ساجد حسین کا کہنا تھاکہ کراچی میں اب اس طرح کی محفلیں کم ہوتی ہیں جبکہ شہری ان سازوں کو سننا چاہتے ہیں،ایکسپریس میڈیا گروپ اور طرز گروپ نے عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے یہ محفل منعقد کی ہے میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں مدت بعد اچھی اور معیاری موسیقی سننے کا موقع ملاہے، شہر میں اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ نئی نسل اپنی ثقافت اور موسیقی سے روشناس ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔