- کوشش ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پاکستان کے حق میں ہوں، مریم اورنگزیب
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
- ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
پاکستان سے مذاکرات میں طوالت غیرمعمولی نہیں، آئی ایم ایف

دبئی میں مذاکراتی دور تعمیری رہا، قرض کی چوتھی قسط کے اجرا کی تاریخ نہیں بتا سکتے، نائب ترجمان۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن / اسلام آباد: آئی ایم ایف کے نائب ترجمان ولیم مرے نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضے کی 55.9کروڑ ڈالر کی چوتھی قسط کے اجرا کی تاریخ نہیں بتا سکتے۔
گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، ان کے مکمل ہونے کے بعد ہی قرضے کی قسط ملے گی۔ وہ اتوار کو یہاں پریس بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مالی سال 2013-14ء کی چوتھی سہ ماہی کے جائزہ مذاکرات جو کہ 6 اگست کو دبئی میں شروع ہوئے تھے ابھی تک جاری ہیں۔
پاکستانی حکام کیساتھ دبئی میں ہونے والا جائزہ مذاکرات کا مرحلہ کافی تعمیری رہا جبکہ بقیہ مذاکرات واشنگٹن اور اسلام آباد کے مابین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔ پاکستان کو قرضے کی 55.9کروڑ ڈالر کی چوتھی قسط کے اجرا کے حوالے سے سوال کے جواب میں ولیم مرے کا کہنا تھا کہ جب تک جائزہ مذاکرات مکمل نہیں ہوں گے اسوقت تک چوتھی قسط کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لینا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ مذاکرات کا طوالت اختیار کرنا کوئی ایسی غیرمعمولی بات نہیں، جب دو فریقوں میں جائزہ مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو وقت کی پابندی نہیں ہوتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔