عمران خان کیخلاف پولیس حراست سے کارکنان کو چھڑانے پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج

ویب ڈیسک  پير 15 ستمبر 2014
 پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارکنان کو پولیس حراست سے چھڑانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کے حکم پر درج کئے گئے مقدمے میں دفعہ 144 اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دھرنے سے واپسی پرعمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ جارہے تھے کہ راستے میں پولیس کی زیر حراست 15 سے زائد کارکنان کو دیکھ کر انہوں نے گاڑی رکوائی اور کارکنان کو چھڑا کر اپنے ہمراہ اپنی رہائشگاہ بنی گالہ لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔