- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 16 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
ڈاکٹر طاہر القادری کا کرنسی نوٹوں پر ’’گو نواز گو‘‘ لکھنے کی مہم ختم کرنے کا اعلان

شریف برادران نے اپنی جاگیریں اور شوگر ملیں بچانے کے لئے لاکھوں لوگوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کردیا۔ طاہر القادری فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے ڈاکٹر طاہر القادری نے کرنسی نوٹوں پر ’’گو نواز گو‘‘ لکھنے کی مہم ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس پر اسے شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز کرنسی نوٹوں پر ’’گو نواز گو‘‘ لکھنے کی مہم کا اعلان کیا تھا تاہم تحقیق سے پتہ چلا کہ کرنسی پر سیاسی نعرہ لکھنا غیر قانونی ہے اس لئے وہ غریبوں کا مزید نقصان ہونے سے بچانے اور قانون کا احترام کرتے ہوئے یہ مہم واپس لے رہے ہیں اور اس طرح کا اقدام کرکے ہم نے قانون کی پاسداری کا ثبوت دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شہری ظلم کے نظام کو رد کرتے ہیں وہ ہرجگہ’’گو نواز گو‘‘لکھیں اور ہر ایس ایم ایس کے آخر میں’’گو نواز گو‘‘ لکھا جائے، اسلام آباد کی عدالت نے 31 اگست کی رات اسلام آباد میں حکومتی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والوں کے قتل کے مقدمے کا اندراج حکم دے دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت قانون اور عدالتوں کی بالادستی کا ثبوت کہاں تک دیتی ہے۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اپنی جاگیریں اور شوگر ملیں بچانے کے لئے لاکھوں لوگوں کو ان کی زندگی کی جمع پونجی سے محروم کردیا، دریائے چناب پر بھوانہ شاہ جیونہ پل پر ڈھائی ارب روپے کی لاگت آئی تھی جو کہ صرف اور صرف شریف برادران کی ملکیت ’’رمضان شوگر مل‘‘ کے لئے تعمیر کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں واقع 2 شوگر ملیں ہیں جن میں ایک شوگر مل نوازشریف کے چچا حاجی سراج دین کے نام ہے جبکہ اسی علاقے میں واقع حق باہو شوگر مل میں حمزہ شہباز شریف حصہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ ان شوگر ملوں کے قریب مسلم لیگ (ن) ہی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ کی 4 ملیں ہیں اس طرح انہوں نے 6 ملوں کو بچانے کے لئے ہزاروں افراد کو سیلاب کی نذر کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔