ریل کے کرایوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہے گا، وزیرریلوے سعد رفیق

ویب ڈیسک  پير 15 ستمبر 2014
ریٹائرڈ ملازمین کی آسانی کے لیے نومبر کے آخر تک ریلوے کا اپنا کمپوٹر پنشن نظام شروع ہوجائے گا،
خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

ریٹائرڈ ملازمین کی آسانی کے لیے نومبر کے آخر تک ریلوے کا اپنا کمپوٹر پنشن نظام شروع ہوجائے گا، خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ ریل کے کرایوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہے گا جبکہ اکتوبر میں نئی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا آپریشنل نظام پہلے سے بہتر بنادیا گیا ہے جس کے باعث سیلاب کے دوران بھی تیل کی سپلائی میں تعطل نہیں آیا، ریٹائرڈ ملازمین کی آسانی کے لیے نومبر کے آخر تک ریلوے کا اپنا کمپوٹر پنشن نظام شروع ہوجائے گا ،محکمے میں بھرتیاں شفاف طریقے سے ہوں گی جبکہ ریل کے کرایوں میں کمی کا تسلسل بھی برقرار رہے گا اور اکتوبر میں نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بجلی گھروں کو کوئلے کی سپلائی کے لیے نئی کمپنی بنائی جائے گی، بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے ٹریک کو دو طرفہ کیا جائے گا جبکہ بھارت کے ریلویز سے استفادے کے لیے 2 افسران کو وہاں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے عزم لگن اور حوصلے سے ناممکن کام کو  ممکن بنا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔