- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے اگر مچھر سونے نہ دیں، مکھیاں تنگ کریں، بجلی اور گیس نہ آئے یا علاج کی سہولت دستیاب نہ ہو تو لوگ ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگائیں۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ کا ہر بینک ملک کی لوٹی ہوئی دولت سے بھرا پڑا ہے، شریف خاندان نے اپنی کرپشن کی حکومت کا پنجہ گاڑا ہوا ہے، یہ لوگ مختلف افراد کے ذریعے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بیرون ملک بھجواتے ہیں، شریف خاندان نے1983 سے 1993 تک ملک کے قومی بینکوں سے 10 ارب روپے سے زائد کے قرضے لئے اور آج تک واپس ہی نہیں کئے۔ عدالت نے صرف لئے گئے قرضوں پر 45 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے ٹیکس تو ادا نہیں کیا لیکن تحقیقاتی ٹیموں کو برطرف کردیا۔ یہی حال ہر اس رکن قومی و صوبائی اسمبلی کا ہے جو ان کے ساتھ کھڑے ہوکر جمہوریت کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنا پیسہ ملک سے باہر لے گیا، لوٹ مار کے کام کو ملک کی 9، 10 جماعتیں پارلیمنٹ میں متحد ہوکر آئین، قانون ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا نام دیتے ہیں۔ اقتدار کی کرسی ان کی لوٹ مار کے لئے ہے اور اقتدار ہی ان کا کاروبار ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ 7 مرتبہ اقتدار میں آکر آسمان کی بلندی پر جا پہنچے لیکن غریب اور بھی غریب ہوا اور اسے خودکشی کرنے پر مجبور کردیا گیا۔ حکمرانوں کی جمہوریت یہ ہے کہ اس ملک میں کوئی غریب زندہ نہ رہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ لاہور کے آزادی چوک پر ایک فلائی اوور تعمیر کیا گیا جس کے لئے جو زمین خریدی گئی اس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی باتیں سامنے آئیں، حکومت کی اپنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ صرف زمین کی خریداری میں سوا3 ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور یہ پیسے بھی شہباز شریف، حمزہ شہباز اور ڈی جی ایل ڈی اے کے پاس گئے ہیں، جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ داخل دفتر ہوگئی اسی طرح اس رپورٹ کو بھی دبا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی شخص یا خاندان سے کوئی دشمنی نہیں ہماری عداوت اس نظام سے ہے جس نے کروڑں لوگوں کو غربت کی آگ میں جلادیا ہے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو تو سب کچھ ملتا رہا ہے کیونکہ اس نظام میں مراعات یافتہ طبقے کے لئے سارے وسائل موجود ہیں۔ اس نظام کے تحت غریب کو کوئی حق نہیں کہ وہ زندہ رہیں، زندگی ہی ان کا سب سے بڑا جرم ہے۔ پارلیمنٹ گونگی اور بہری ہوچکی ہے۔ انقلاب کی جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کوبے نقاب کررہی ہے، ملک میں ہر طرف ’’گو نواز گو ‘‘کی مہم شروع ہوگئی ہے، نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے، مچھر سونے نہ دیں، مکھیاں تنگ کریں، بجلی اور گیس نہ آئے یا پھر علاج کی سہولت دستیاب نہ ہو تو لوگ گو نواز گو کا نعرہ لگائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔