عامر خان کی فلم ”پی کے“ کا ایک اور پوسٹر منظرعام پر آگیا

ویب ڈیسک  منگل 16 ستمبر 2014
اس سے پہلے عامرخان کی فلم ”پی کے“ کے 2 پوسٹر جاری ہوچکے ہیں۔    فوٹو؛پبلسٹی

اس سے پہلے عامرخان کی فلم ”پی کے“ کے 2 پوسٹر جاری ہوچکے ہیں۔ فوٹو؛پبلسٹی

ممبئی: عامر خان کی فلم ”پی کے“ کا ایک اور پوسٹر منظرعام پر آگیا جس کے بعد اب تک فلم کے جاری ہونے والے پوسٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ”پی کے“ کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں مسٹر پرفیکٹ پولیس کے یونیفارم میں دکھائی دے رہے ہیں تاہم پوسٹر میں اپنے حلئے سے وہ سخت مزاج افسر کے بجائے کسی باؤلے انسان کا انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے عامرخان کی فلم ”پی کے“ کے 2 پوسٹر جاری ہوچکے ہیں۔ ایک پوسٹر میں مسٹرپرفیکٹ بینڈ ماسٹر کے روپ میں جب کہ دوسرے برہنہ حالت میں ریڈیو پکڑے ہوئے جو ابتدا سے ہی تنازعات کا شکار ہوگیا جس باعث عامر خان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔