- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
2015 تک سندھ کو پولیو سے پاک کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: پولیو کے خلاف مہم تیز کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کے احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ سخت فیصلوں کی وجہ سے 2015 تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ ہائوس میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے10رکنی وفدسے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے سے پولیوکے مکمل خاتمے کو اولین ترجیح دے رہی ہیں اوراس کے لئے سخت پالیسیاں مرتب کرنے کاحکم دیا ہے۔
بدقسمتی سے ہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں انتہا پسندی سے نبردآزما ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی سندھ صوبے بالخصوص کراچی نقل مکانی کررہی ہے، جن کے بچوں کو کسی بھی قسم کی ویکسینیشن پہلے کبھی نہیں کی گئی اور اسی آبادی میں موجودمسلح گروپس نہ صرف پولیو ورکرز کو ہراساں کر رہے ہیں بلکہ ان کے بچوں کی وجہ سے یہی وائرس دوسرے آبادی میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے قلیل ذرائع سے دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود حکومت پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے گی، صوبے بھر میں پولیو کے خلاف مہم 100فیصد کامیاب بنانے کے لیے خصوصی احکام جاری کردیے ہیں اور اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز اوردوسرے متعلقہ افسران کو ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے پر ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔
دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے گندم رواں مالی سال کے دوران سرکاری نرخوں پرجاری کرنے،پچھلے سال والی قیمت 3450 روپے فی سو کلو ایک بوری برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے آٹا کی قیمت برقرار رکھنے کے احکام جاری کردیے ہیں جوکہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے گندم پر سبسڈی دینے کیلیے پہلے ہی3ارب روپے مختص کیے ہوئے تھے جبکہ اس فیصلے کے بعد مزید 1.7ارب روپے ہونگے جس کے بعدگندم پرمجموعی سبسڈی4.7 ارب روپے ہوجائیگی۔
گندم جاری کرنے کاسرکاری نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت عام آدمی کی قوت خریدکونظرمیں رکھتے ہوئے آٹے کی قیمتوں کوکم رکھنے کیلیے بڑے پیمانے پر پیسہ خرچ کر رہی ہے،ایسے اقدامات کیے جائیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔