پاکستان کا شمالی وزیرستان میں حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج

ویب ڈیسک  بدھ 17 ستمبر 2014
پاکستان پر حملہ افغانستان میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے کیا گیا تھا، 
ترجمان دفترخارجہ ، فوٹو؛فائل

پاکستان پر حملہ افغانستان میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے کیا گیا تھا، ترجمان دفترخارجہ ، فوٹو؛فائل

اسلام آباد: پاکستان نے شمالی وزیرستان میں افغان علاقے سے دہشت گردوں کے حملوں پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق دفترخارجہ نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں افغان علاقے سے دہشت گردوں کے حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 100 دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے خوست سے پاکستان کی حدود شمالی وزیرستان میں حملہ کیا تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے پسپا کردیا تاہم اس میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے جن کے ساتھی انہیں چھوڑ کو واپس افغانستان فرار ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ افغانستان میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے کیا گیا تھا جسے فوری طور پر ناکام بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔