زیورات کا بڑا شوق ہے، ان کے بغیر گھر سے نہیں نکلتی، شلپا شیٹھی

نیٹ نیوز  جمعرات 18 ستمبر 2014
ہیرے سے جڑا گلے کا ہار اور ساتھ بالیاں تو بہت ہیں پسند ہیں، ہلکا سیٹ اچھا ہوتا ہے، اداکارہ  فوٹو: فائل

ہیرے سے جڑا گلے کا ہار اور ساتھ بالیاں تو بہت ہیں پسند ہیں، ہلکا سیٹ اچھا ہوتا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیو سر اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ میں زیورات خصوصاً گلے میں کچھ پہنے بغیر نہیں رہ سکتی۔ 

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شلپا نے کہا کہ زیورات سے مجھے بے پناہ محبت ہے اور میں جیولری میں سے کوئی ایک چیز پہنے بغیر ایک قدم بھی باہر نہیں نکال سکتی، جیولری اگرچہ ہلکی ہی ہو لیکن مجھے پہننا پسند ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زیورات انڈین ہیں یا کہ مغربی، ہیروں سے جڑا ہار اور ساتھ بالیاں پہننا بہت اچھا لگتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ دنوں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

کاروباری شخصیت راج کندر کی اہلیہ اور دو بچوں کی والدہ اداکارہ شلپا شیٹی آج بھی اپنے انتہائی دلکش فگرز، یوگا اور دلکش مسکراہٹ کی بدولت وہ ایک مشہور شخصیت جانی جاتی ہیں۔ شلپا نے محفلوں کے سیزن میں مختلف تقاریب میں جانے کے لیے خواتین کو زیورات سے متعلق تجاویز بھی دیں اور کہا کہ زیورات پہنتے وقت اس بات کا یقین کرلیا جائے کہ جو زیور آپ پہن رہی ہیں وہ زیادہ بھاری نہ ہو لیکن وقت کے مطابق جدید ڈیزائن کا اور دلکش ہونا چاہیے جو کہ آپ کے جسم پر خوب جچتا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔