- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
عمران خان کی احتجاجی سیاست سے حکمرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی چیرمین عمران خان کی احتجاجی سیاست کی وجہ سے حکمرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ بری نہیں لیکن آئین میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مارشل لاء کا راستہ میں نے نہیں سول سوسائٹی نے بند کیا ہے، اب بھی عمران خان کا بہت بڑا حامی ہوں تاہم تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کی وجہ سے حکمرانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے بند کرنا ہمارا حق نہیں، سپریم کورٹ،عسکری ادارے اور پارلیمنٹ لوگوں کے مسائل حل کریں، خان صاحب سے کہا کہ حکومت پر تنقید کریں لیکن پارلیمنٹ کے خلاف بات نہ کی جائے۔ ملک میں نئے صوبوں کا قیام انتہائی ضروری ہے، اگر نئے صوبے نہ بنائے گئے تو ملک باقی نہیں رہے گا۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان پر ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود تحریک انصاف کے ترجمان بنیں ن لیگ کی ترجمانی مت کریں، میں نے مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی سے ٹکٹ مانگااورنہ ہی انھوں نےدیا، این اے149کےضمنی انتخابات میں حصہ لینے یانہ لینےکافیصلہ ایک دو روز میں کروں گا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ این اے149پرشاہ محمودقریشی (ن) لیگ اور تحریک انصاف کےترجمان ہیں۔
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے اختلافات کی بناء پر آزادی مارچ چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 261 کے لئے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے 8 نومبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔