راولپنڈی میں 48 گھنٹے کے لیے پھر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری بند

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 19 ستمبر 2014
راولپنڈی میں اس سے پہلے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کی مدت 2 روز پہلے ہی ختم ہوئی تھی۔ فوٹو: شاہد علی/ایکسپریس/فائل

راولپنڈی میں اس سے پہلے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کی مدت 2 روز پہلے ہی ختم ہوئی تھی۔ فوٹو: شاہد علی/ایکسپریس/فائل

راولپنڈی: ڈی سی او ساجد ظفر ڈال نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی ضلع کی حدود میں 4 یا اس سے زائد لوگوں کے جمع ہونے، ہتھیار لے کر چلنے ، لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی دی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کا نفاذ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ حکم 19ستمبر کو رات 12 بجے سے نافذالعمل ہو کر آئندہ 48 گھنٹے یعنی 20ستمبر تک جاری رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رپے کہ راولپنڈی میں اس سے پہلے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کی مدت 2 روز پہلے ہی ختم ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔