دنیا کے 10 بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست

خبر ایجنسیاں  جمعـء 19 ستمبر 2014
قومی مفادات کا تحفظ اور فوج کی مشاورت ادارے کا بنیادی فریضہ ہے، امریکن کرائم نیوز۔ فوٹو: فائل

قومی مفادات کا تحفظ اور فوج کی مشاورت ادارے کا بنیادی فریضہ ہے، امریکن کرائم نیوز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / واشنگٹن: دنیا کے 10 بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست آگئی، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پاکستان کی سب سے اہم ایجنسی ہے۔

امریکن کرائم نیوز نے دنیا بھر کے بہترین خفیہ اداروں میں اسے سب سے اوپر رکھا ہے یعنی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی قرار دیا، قومی مفادات کا تحفظ، سیاسی و معاشرتی مفادات سے متعلق معاملات پر توجہ اور فوج کی مشاورت اس ادارے کا بنیادی فریضہ ہے، اس کے علاوہ اندرون و بیرون ملک دشمن عناصر سے حفاظت اور خاص کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی اس ادارے کے فرائض منصبی میں شامل ہیں، کارگل اور افغان جنگوں کے علاوہ ایجنسی نے کشمیر آپریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسرے نمبر پر آنے والی ایجنسی امریکی سی آئی اے ہے، وہ تمام ملکی اور غیر ملکی تناظر میں معلومات جمع کرتی اور اس کا تجزیہ کرتی ہے، یہ معلومات پالیسی سازوں کو پیش کی جاتی ہیں جو قومی مفادات کے عین مطابق قوانین اور قواعد و ضوابط تشکیل دیتے ہیں، برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس کو عام طور پر سیکرٹ انٹیلی جنس سروس کہا جاتا ہے یہ دنیا کے بہترین حساس اداروں میں سے ایک ہے، قومی سلامتی یقینی بنانا اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی سے حکومت کو آگاہ رکھنا اس ادارے کا اہم فریضہ ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را  فہرست کے مطابق ساتویں نمبر پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔