- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
ایشین گیمز میں شرکت کیلئے آرچری ٹیم کو عین وقت پر روانگی سے روک دیا گیا
کنفرم ٹکٹس کے باوجود یونیفارم زیب تن کیے کھلاڑی ایئرپورٹ سے واپس لوٹنے پر مجبور۔ فوٹو: فائل
پشاور: قومی آرچری ٹیم کو آخری لمحات میں ایشین گیمز میں شرکت کیلیے روانگی سے روک دیا گیا، کنفرم ٹکٹس کے حامل اور قومی لباس زیب تن کیے کھلاڑی ایئرپورٹ سے واپس لوٹ آئے۔
کوچ سلمان خان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی دبئی کے راستے کوریا جانے کیلیے سیالکوٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے میں سوار ہونے کیلیے تیار تھے، ایسے میں اچانک فیڈریشن کے صدر عارف حسن اور سیکریٹری وصال خان نے یہ کہہ کرواپس بلا لیا کہ اسپورٹس بورڈ نے آرچری کے دستے کو ایونٹ سے دستبردار کرلیا ہے، دوسری طرف دونوں آفیشلز خود کوریا روانہ ہوگئے۔
پشاور میں نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ نے بتایا کہ ایشین گیمز میں پہلی بار شریک ہونے کیلیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور وہ خود گذشتہ شام سیالکوٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے، وہاں سے انھیں دبئی کے راستے کوریا جانا تھا، اچانک جنرل (ر) سید عارف حسن اور وصال محمد خان نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آرچری ٹیم کو ڈراپ کر دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام اراکین کے پاس کنفرم ٹکٹس موجود اورکھلاڑیوں نے قومی لباس بھی زیب تن کر رکھے تھے لیکن انھیں جہاز پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سلمان خان نے بتایا کہ ایشین گیمز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں میں اصغر خان، سہیل ناصر،عدنان احمد جبکہ خواتین میں نوشین قیصر، رخسانہ اور سدرا غلام نبی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قومی آرچری ٹیم کو ملکی تاریخ میں پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں شرکت کرنا تھی،اس سلسلے میں ایک ماہ تک کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے کے باوجود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی بھی عہدیداروضاحت کے لیے دستیاب نہ ہوسکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔