- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
رشوت خوری اور شہری پر تشدد میں ملوث پولیس افسر سمیت 4 اہلکاروں کو 3 سال قید

بیرون ملک سے بے دخل ہوکر آنے والے انعام، فیضان، ممتاز، سجاد اللہ سمیت 15 افراد کو 5 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا، ملزمان بلوچستان سے ترکی گئے تھے۔ فوٹـو: فائل
کراچی: انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت کی جج گلشن آرا چانڈیو نے رشوت خوری اور شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور بہیمانہ تشدد کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام یاسین سومرو،پولیس اہلکار علی نواز، محمدعلی اور محمد اکرم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 3 برس قید کی سزا سنائی۔
مقدمے کا فیصلہ سننے سے چند منٹ قبل پولیس اہلکار محمد علی اور اکرم عدالت سے فرار ہوگئے،علی نواز اور اے ایس آئی غلام یاسین کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا، فاضل عدالت نے فرار ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، مقدمے کے تفتیشی افسر امیر اکبرکو حکم دیا ہے کہ مجرموں کوفوری گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے اور رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے، استغاثہ کے مطابق 2006 میں پولیس افسر و اہلکاروں مجرموں نے مدعی عابد علی کو اس کے گھر سے اغوا کیا اورکورنگی ڈیڑھ کی پولیس آر چوکی میں بند کیا ، دوران حراست بہیمانہ تشدد کیا، بعدازاں اس کی اہلیہ مسماۃ زرینہ اور ساس سے 80 ہزار روپے رشوت وصول کرکے رہا کیا۔
مدعی نے مجرموں کیخلاف اینٹی کرپشن پولیس میں تحریری شکایت کی تھی ،اینٹی کرپشن پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مجرموں کے خلاف مقدمہ 2007 میں درج کیا تھا، دوران سماعت مغوی نے تمام مجرموں کو شناخت کیا ،میڈیکل رپورٹ نے بھی مغوی پر کیے گئے تشدد کی تصدیق کی تھی،دریں اثنا انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت کی جج تسنیم سلطانہ نے بیرون ملک سے بے دخل ہوکر آنیوالے انعام ، فیضان ، ممتاز ، سجاد اللہ سمیت 15 افراد کو جرم ثابت ہونے پر 5 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی، ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے براستہ ایران، ترکی سے ڈپورٹ ہوکر واپس آنے پر گرفتار کیا تھا ملزمان حب بلوچستان مند بلو کو راستے ایران اور ترکی گئے تھے ،ملزمان نے یہ تمام سفر بغیر دستاویزات کے کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔