ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی کامیابی کالعدم قرار

این این آئی  ہفتہ 20 ستمبر 2014
خالد مگسی کے خلاف میر عبدالرحیم رند نے انتخابی عذاداری دائر کررکھی تھی۔ فوٹو : فائل

خالد مگسی کے خلاف میر عبدالرحیم رند نے انتخابی عذاداری دائر کررکھی تھی۔ فوٹو : فائل

کوئٹۃ: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 267جھل مگسی کچھی کی نشست پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی کامیابی کوکالعدم قرار دیکر اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

جمعہ کو الیکشن ٹریبونل کے سربراہ محمد نعیم کاکڑ نے حلقہ این اے 267جھل مگسی کچھی سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیدیا ان کے خلاف آزاد امیدوار سردار یار محمد رند کے حمایت یافتہ امیدوار میر عبدالرحیم رند نے انتخابی عذاداری دائر کررکھی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔