کروڑوں روپے کمانے والے سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے بڑھ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 ستمبر 2014
سنجے دت 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

سنجے دت 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے اضافہ بڑھا دی گئی جس کے بعد ان کی روزانہ کی اجرت 30 سے بڑھ کر 45 روپے ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے پر 5 سال کی سزا کاٹنے والے سپر اسٹار سنجے دت کی جیل کی اجرت میں 15 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سجنے دت پونے کی یرواڈا جیل میں کاغذ کے لفافے بنا کر روزانہ 30 سے 35 روپے کما لیتے تھے لیکن حال ہی میں مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے جیل میں قیدیوں کی روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی اجرت میں اضافے کے بعد اب سنجے دت 40 سے 45 روپے تک اجرت حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ  بھارتی سپریم کورٹ نے اداکار سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مارچ 2013 کو 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔