- صدر مملکت کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ، بھارت کے عدالتی فیصلے کی شدید مذمت
- حکومتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد میں داخل، ڈی چوک پر پولیس اور مظاہرین کا شدید تصادم
- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
بھارت میں خواجہ سرا نے نیوزکاسٹر بن کرٹی وی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی

پدمنی کالج کے دور میں خواجہ سراؤں کے کئی مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں
نئی دلی: بھارت کی اعلی عدالت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس تسلیم کئے جانے کے بعد ا نکے اعتماد میں اضافہ ہوگیا ہے اور انہوں نے ٹی وی چینلز میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں اور پدمنی پرکاش نے باقاعدہ نیوز اینکر بن کر بھارتی نیوز چینل میں نئی تاریخ رقم کردی۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مقامی نیوز چینل نے پدمنی پرکاش کو نیوز اینکر بنا کر ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے، 31 سال کی پدمنی پرکاش نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں میں کچھ پریشان تھی تاہم میں نے اپنی آواز کے ردھم کو آہستہ اور واضح رکھا تاکہ ناظرین میرے الفاظ کو بآسانی سمجھ سکیں اور جب پدمنی نے اپنی پہلی خبریں پڑھیں تو تمام ہی لوگوں نے ان کی کارگردگی کو سراہا۔
پدمنی پرکاش اس سے قبل کئی ڈرامہ سیریل میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے بھی کافی کام کیا اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی کے خلاف بھر پور مہم چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے دباؤ سے کافی بار گزر چکی ہیں لہذا نیوز اینکر کا شعبہ بھی انہوں نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا،پدمنی کالج کے دور میں خواجہ سراؤں کے کئی مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہیں۔
نیوزچینل کے چیرمین جی کے ایس سلواکمار کا کہنا تھا کہ ابتدائی ٹرائل لینے کے بعد انہیں یقین تھا کہ نہ صرف پدمنی اس کام کو بخوبی کرلیں گی بلکہ وہ مستقبل کی بہترین نیوز اینکربھی ثابت ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔