آئی فون 6 کے خم ہونے کے واقعات کبھی کبھار سامنے آتے ہیں ایپل کا دعویٰ

آئی فون 6 کو بنانے میں اعلیٰ معیار کے مادے استعمال کیے ہیں جنھیں ان کی مضبوطی اور پائیداری کی وجہ سے چنا ہے۔ ایپل


ویب ڈیسک September 26, 2014
ایپل نے آئی فون 6 کے خم ہونے کی شکایت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے۔ فوٹو فائل

آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں متعارت کرائے گئے آئی فون 6 کے خم ہونے کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فون کے عام استعمال سے ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے اور عام طور پر اس کی شکایت کم ہی ملتی ہے۔


ٹیکنالوجی کنگ ایپل کو اپنے نئے آئی فون کےبارے میں خم ہونے کی شکایت نے کچھ پریشان کردیا تھا جس کے بعد کمپنی کو اس بارے میں باقاعدہ بیان جاری کرنا پڑا۔ دنیا بھر سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 6 استعمال کرنے والے کئی افراد نے شکایت کی تھی کہ ان کے فون پینٹ کی جیب میں پڑے پڑے ذرا سا مڑ جاتے ہیں بس پھر کیا تھا کہ ایپل کی کئی حریف کمپنیوں نے ان دعووں کی بڑھ چڑھ کر تشہیر کی اور کوشش کی اس سے آئی فون کی سیل کو متاثر کرسکیں۔ یہ ایک نازک لمحہ تھا لہذا اپیل کو اس کی وضاحت کرنے میدان میں آنا ہی پڑاْ۔ ایپل نے کہا کہ اسے 9 صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان کے آئی فون 6 پلس تھوڑے سے خم ہو گئے ہیں۔


ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ان فونز کا خول 'اینوڈائزڈ ایلومینیئم سے تیار کیا گیا ہے، جسے مضبوط تر بنانے کے لیے اسے مخصوص عمل سے گزارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے فون کے اندر سٹین لیس سٹیل اور ٹائٹینیئم بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے اعلیٰ معیار کے مادے استعمال کیے ہیں جنھیں ان کی مضبوطی اور پائیداری کی وجہ سے چنا ہے۔ ہم فون بنانے کے دوران تمام مراحل کی سختی سے جانچ پڑتال کرتے رہتے ہیں۔


واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق ایپل نے آئی فون 6 کی فروخت شروع ہونے کے پہلے 3 دنوں میں ایک کروڑ سے زائد فون فروخت کیے تھے لیکن فون میں مڑنے کی خامی سامنے آنے کے بعد ایپل کے حصص میں کمی واقع ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں