وزیراعظم نوازشریف بھی میرے مداح ہیں جس کا اظہارانہوں نے مجھ سے ملاقات میں کیا دھرمیندرا

اداکاری سے ان کا رشتہ عاشق اور محبوب جیسا ہے اس لئے ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک September 30, 2014
فلم میں کام کرتے وقت ہی پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کامیاب ہوگی یا ناکام، دھرمیندر فوٹو: فائل

بھارتی فلم نگری کے مقبول اسٹار دھرمیندرا نے کہا ہے کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کی وجہ سے وہ اب بھی خود کو نوجوان محسوس کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ اداکاری سے ان کا رشتہ عاشق اور محبوب جیسا ہے اس لئے ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اسی کی وجہ سے ان سے محبت کرنے والے موجود ہیں، جن میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہیں اور اس بات کا اظہار انہوں نے خود ان سے ایک ملاقات میں کیا تھا۔ درحقیقت اپنے مداحوں کی اسی محبت کی وجہ سے وہ عمر کے اس حصے میں بھی خود کو نوجوان محسوس کرتے ہیں۔

دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ انہیں فلمی دنیا میں قدم رکھے 5 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے، اس لئے کسی فلم میں کام کرتے وقت انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ وہ فلم کامیاب ہوگی یا ناکام، کچھ فلموں کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بننی ہی نہیں چاہئے تھیں جن میں سے ایک ان کے دونوں بیٹوں کے ساتھ بنائی گئی فلم ''یملا پگلا دیوانی ٹو '' تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں