حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے


ویب ڈیسک September 30, 2014
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک کمی کردی ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے 94 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 95 پیسے، لائٹ ڈیزل 67 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کمی کردی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل میں بھی ایک روپے 31 پیسے کی کمی کی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول 103 روپے، ڈیزل 107روپے39 پیسے، لائٹ ڈیزل 91 روپے 41 پیسے جبکہ ایچ اوبی سی 131روپے13پیسے فی لیٹرپردستیاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں