آرٹس کونسل میں 18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا

عمیر علی انجم  بدھ 1 اکتوبر 2014
آرٹس کونسل کی دعوت پر پاکستانی عوام کی محبتیں سمیٹنے آرہا ہوں، جاوید اختر  فوٹو: فائل

آرٹس کونسل کی دعوت پر پاکستانی عوام کی محبتیں سمیٹنے آرہا ہوں، جاوید اختر فوٹو: فائل

کراچی: آرٹس کونسل کراچی میں 18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں لندن، برطانیہ، امریکا، ایران، قطر اور بھارت سمیت پاکستان بھر سے شعر اشرکت کریں گے۔

بھارت سے آنیوالے شعرا میں جاوید اختر، شمیم حنفی، خوشبیر سنگھ شاد، عبید صدیقی، ابھیشک شکلا، امیرامام، رنجیت سنگھ شامل ہیں، مشاعرے کے مہمان خصوصی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر ہوں گے، شعرا 15 اکتوبر کو کراچی پہنچ جائیں گے۔

نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس کونسل کراچی کی دعوت پر پاکستانی عوام کی محبتیں سمیٹنے کراچی آرہا ہوں، پاکستان اور بھارت کے ثقافتی ادارے اگر مل کر اس طرح ادبی اور ثقافتی میلے سجاتے رہے تو ہم عوام کو اپنی ثقافت، تہذیب اور ادب کے بارے میں بتاسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔