- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
امریکن فٹبال میں میچ کے دوران سجدہ کرنے پر مسلمان کھلاڑی کو جرمانہ
نیویارک: امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکن فٹبال ٹیم کینسس چیفس سٹی کے کھلاڑی حسین عبداللہ پر ٹچ ڈاؤن کرنے کے بعد سجدہ کرنے پر 15 یارڈ کی پنلٹی عائد کر دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کا پاس لے کر ٹچ ڈاؤن کیا۔ تاہم ریفری نے 29 سالہ عبداللہ پر ٹچ ڈاؤن کی خوشی منانے پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15 یارڈ کی پینلٹی عائد کر دی۔ نیشنل فٹ بال لیگ کے سابق ریفری مائیک پریرا نے کہا کہ گھٹنوں پر بیٹھ کر دعا کرنا قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
عبداللہ ایک متقی مسلمان ہیں اور انھوں نے سنہ 2012 کا سیزن نہیں کھیلا تھا کیونکہ وہ اپنے بھائی حمزہ کے ہمراہ حج پر گئے تھے۔ حالیہ سیزن میں این ایف ایل پر سماجی ایشوز کے حوالے سے کافی تنقید کی جا رہی ہے اور اس پینلٹی کی وجہ سے این ایف ایل کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کے پاس کو لیا اور ٹچ ڈاؤن کیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2011 کے سیزن کے دوران این ایف ایل کھلاڑی ٹم ٹیبو اپنے گھٹنے کے بل بیٹھے اور دعا کی۔ اس کے بعد سے اس عمل کو ’ٹیبوئنگ‘ (Tebowing) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم ٹم ٹیبو کو اس پر پینلٹی نہیں لگائی گئی بلکہ یہ عمل اس سیزن میں بہت مشہور ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عبداللہ پر پنلٹی عائد کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ایف ایل کو اس بات کی وضاحت کرنی ہوگی کہ آیا ریفری نے غلطی سے پینلٹی عائد کی ہے یا جان بوجھ کرعائد کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔