ایڈمرل محمد ذکا اللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اکتوبر 2014
ایڈمرل ذکا اللہ نے 1978 میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا، فوٹو: فائل

ایڈمرل ذکا اللہ نے 1978 میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا، فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ایڈمرل ذکا اللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آئین کے تحت پاک بحریہ کے سب سے سینئر ایڈمرل ذکا اللہ کو بحری فوج کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی ایڈوائس دی تھی جسے صدر مملکت ممنون حسین نے منظور کرلیا ہے۔ ایڈمرل ذکا اللہ پاک بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

1954 میں شیخوپورہ میں پیدا ہونے والے ایڈمرل ذکا اللہ نے 1975 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1978 میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ برطانیہ کے رائل نیول اسٹاف کالج سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے جنگی علوم میں ایم ایس سی بھی کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔